29 اگست، 2024، 7:46 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85582719
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے،ترجمان تحریک حماس

تہران (ارنا) فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ تحریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی ایک ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز سے پوری طرح متفق ہے۔

جمعرات کو ارنا کی رپورٹ کے مطابق، تحریک حماس کے ترجمان "جہاد طہ" نے العربی الجدید ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "حماس نے ایک ہفتے کی جنگ بندی پر اسی وقت اتفاق کرلیا تھا جب رواں ماہ، 16 اگست کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوتریس نے یہ تجویز پیش کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ  "حماس تمام انسانی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ غزہ پٹی میں فلسطینی عوام کے تئیں اپنے انسانی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ قابضین (اسرائیل) اس جنگ بندی   قبول کرے اور اسے ٹالنے، موخر کرنے یا متبادل آپشنز کے ذریعے انسانی بنیادوں ہونے اس جنگ بندی سے پہلو تہی کی کوشش نہ کر ہے۔   

جہاد طہ  نے کہاکہ عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ  غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کا سلسلہ بند کرائے اور اسے پولیو کے قطرے پلانے کی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 10 سال سے کم عمر کے تقریباً 6 لاکھ 40 ہزار بچوں اور 7 اکتوبر 2023 کے بعد پیدا ہونے والے 50 بچوں کی ویکسینیشن کی فوری ضرورت ہے۔

العربی الجدید ویب سائٹ نے مصری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے آئندہ چند روز میں غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔

مصری ذرائع نے اس بات پر زور دیا ہے کہ متوقع جنگ بندی دن کے اوقات میں تین سے پانچ دن تک جاری رہے گی اور اس میں وہ علاقے شامل نہیں ہوں گے جہاں اسرائیلی فوج موجود ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے دورہ قاہرہ میں مذکورہ جنگ بندی پر بات چیت کی گئی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .